• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار احمد کی شاندار بالنگ پر نسیم شاہ نے کیا کہا ؟

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے ٹیم میں نئے بہترین اسپن بالر کے ایڈیشن پر خوشی کا اظہار اور ابرار کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

19 سالہ نسیم شاہ نے گزشتہ روز پاک بمقابلہ انگلیڈ میچ کے دوران 24 سالہ نئے اسپن بالر، ابرار احمد کی پرفارمنس کی خوب تعریف کی ہے۔

نسیم شاہ نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے پہلا میچ کھیلنا اور اتنے اعتماد سے کھیلنا بہت بڑی بات ہوتی ہے، پہلے ہی اوور میں ایسی پرفارمنس بہت بڑی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کا ایک اپنا ہی دباؤ ہوتا ہے، اُس دباؤ کو نظر انداز کر کے اعتماد کے ساتھ بالنگ کرنا آسان نہیں، جس طرح سے ابرار نے بالنگ کی،  یہ قابلِ تعریف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اسپن کا نیا جادوگر مل گیا، ابرار احمد نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف بالنگ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو گھما کر رکھ دیا تھا اور 7 بلے بازوں کو پویلین بھیجا تھا۔

ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کلین بولڈ ہونے کے بعد ابرار کی گیند پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

چکراتی، گھومتی گیندوں نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو بھی گھما کر رکھ دیا تھا۔ سب ہی دیکھتے رہ گئے، ابرار احمد ڈيبیو پر سات وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے، ان سے پہلے محمد زاہد اور نذیر جونیئر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید