برمنگھم (پ ر) بھارت دہشت گرد ملک ہے بھارت کے ظلم کی داستانیں پوری دنیا کے ایوانوں تک پہنچ چکی ہیں، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا، 75 سال سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی، بھارتی دہشت گردی پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے، کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا مل رہی ہے، کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا اور بھارت عالمی معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی انسانی حقوق کے موقع پرتحریک کشمیر یور پ کے صدر محمد غالب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری انتہا پسند ہندوں کو آباد کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کر رہا ہے، مسلمانوں کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے اوران کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے ،بھارت کے ناپاک عزائم اور منصوبے پر دنیا نے توجہ نہ دی تو کشیدگی میں مذید اضافہ ہوگا ،بھارت خطے کے امن کے لیے خطرناک ملک ہے اور دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی خطے میں امن کی ضمانت مہیا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں انسانی حقوق اور عالمی امن کے علم برداروں کے لیے بڑا چیلنج اور لحمہ فکریہ ہے کہ مسلہ کشمیر کے مسئلہ کے پرامن حل کے لیے بھارت کو مجبور کریں کہ وہ مذاکرات اور امن کا راستہ اختیار کرے، بھارتی مظالم کو بند کرایا جائے، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ورنہ خطے کی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار بھارت اور اقوام متحدہ ہوگی۔