• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیارہ وکٹ کی خوشی اپنی جگہ پاکستان جیت جاتا تو زیادہ خوشی ہوتی، ابرار احمد

پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ 11وکٹیں لینے کی خوشی اپنی جگہ پاکستان جیت جاتا تو زیادہ خوشی ہوتی۔

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ابرار احمد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں جو روٹ، بین اسٹوکس سمیت انگلینڈ کے بہترین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ آگے بھی اس طرح کی پرفامنس رہے اور پاکستان ٹیم جیتے کیونکہ اس کی زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

مسٹری اسپنر نے مزید کہا کہ محمد رضوان میرے پاس آئے تو انہوں نے کہا بیٹنگ کے دوران گھبرانا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آخر میں ہی جانا تھا تو انہوں نے کہا تم ہٹ کر سکتے ہو جا کر بس ہٹنگ کرنا ہے، کوشش یہی تھی کہ اپنا نیچرل کھیل کھیلوں مجھے بالز ملیں تو ہٹ ماریں۔

ابرار احمد نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے 1، 2 اوورز اور کھیل جانے چاہیے تھے، میں چوکا مارنے ہی گیا تھا لیکن کیچ آؤٹ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں بھی کوشش ہو گی کہ جس طرح میں بولنگ کرتا ہوں، اسی سادہ پلان کے ساتھ بولنگ کروں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید