کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں کو صفائی کا نظام بہتر رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹراما سینٹر کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹراما سنیٹر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے چمن واقعہ کے زخمی مریضوں کی عیادت اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت کی۔ نے ٹراما سنٹر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انچارج کو صفائی کا نظام بہتر و یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ۔ صوبے کے سب سے بڑے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں صفائی کا نظام 24 گھنٹے جاری رکھنا ضروری ہے فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں کو صفائی کا نظام بہتر رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔