لاہور(جنرل رپورٹر)ملک کے سب سے بڑے لاہور ریلوے سٹیشن پرسکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں ۔سٹیشن کے مین داخلی راستے سے سکینر بھی ہٹا دیا گیاہے مین گیٹ پر پولیس اہلکار نہ ہی مسافروں کا سامان سکین کرنے والا سکینر نصب ہے بلکہ کروڑوں روپے کے سکینر کو معمولی خرابی کے باعث اسٹیشن سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ ، ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی کے باعث مسافر سامان بغیر چیکنگ کے ٹرینوں میں جانے لگے ہیں ،اس صورتحال پر مسافروں کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق اور آئی جی ریلوے سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ رابطہ کرنے پر ترجمان ریلوے پولیس نے کہا واک تھرو گیٹ پر پولیس اہلکاروں کی 24گھنٹے ڈیوٹی ہوتی ہے اور بم ڈسپوزل سکارڈ کا عملہ بھی موجود ہوتا ہے تاہم سکینر کچھ عرصہ سے خراب ہےجو جلد ٹھیک ہوکر سٹیشن نصب کر دیا جائے گا۔