لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسٹیٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز پاکستان (IEEEP) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) کے اشتراک سے پاکستان میں بجلی کی غیر قانونی چوری کی روک تھام کے لیے قومی حکمتِ عملی کے موضوع پر لاہور کے معروف نجی ہوٹل میں ایک اعلیٰ سطحی قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جوائنٹ سیکرٹری (پاور ڈویژن) محمد خالد خان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار میں عامر ضیاء (چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، لیسکو)، انجینئر طاہر بشارت چیمہ(صدر آئی ای ای ای پی)،انجینئر محمد رمضان بٹ(سی ای او لیسکو)،میاں سلطان محمود (سی ای او، کرییٹو الیکٹرانکس)،بیریسٹر محمد اصغر خان (ماہر قانون) اورتوانائی کے شعبے سے وابستہ دیگر سرکاری و نجی اداروں کے ماہرین، پالیسی سازوں، انجینئرز اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔