لاہور (جنرل رپورٹر) چائلڈلائف فاؤنڈیشن دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کی بلند شرح کے حامل ممالک میں شامل پاکستان میں بچوں کو ہیپاٹائٹس سے محفوظ رکھنے کے عزم کو مزید مضبوط بنارہی ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریضوں والا دوسرا ملک ہے، جہاں اندازاً 97 لاکھ افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔ ملک میں ہیپاٹائٹس سی کی شرح 4.3 فیصد ہے، جو عالمی اوسط سے تقریباً دس گنا زیادہ ہے۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر، جس کا موضوع ہے "ہیپاٹائٹس: آئیے اسے سمجھیں", چائلڈ لائف ایک اجتماعی اور فوری اقدام کی اپیل کرتی ہے تاکہ علاج، آگاہی اور بچاؤ کے ذریعے اس بڑھتی ہوئی وبا کا سدباب کیا جا سکے ہیپاٹائٹس پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔