لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے 10 اضلاع میں نئے واساز کا قیام اور بہترین افسران کی تعیناتی کا عمل جاری ہے،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت سرچ کمیٹی اجلاس میں 30 افسران کے انٹرویوز کیے گئے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل ، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور دیگر ممبران بھی شریک تھے۔