لاہور (جنرل رپورٹر) 14اگست یوم آزاد ی کو صوبہ بھر میں شایان شان طریقہ سے منانے کے حوا لے سےپاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوا،جس میں کامران سعید عثمانی مرکزی صدر یوتھ ونگ مشیر اوقاف و مذبہی امور ودیگر نے شرکت کی اس سلسلہ میں یوتھ ونگ کی تمام ضلعی تنظیموں کو فوری ہدایات جاری کر دی گئیں تاکہ ہر ضلع کے ہیڈکورٹر مقام پر 14اگست کی تقریبا ت کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔