لاہور (جنرل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے جامعہ کے روز ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور، انعام اللہ کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور اپاک بزنس ٹرین کی لانچنگ سے قبل سہولیات اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، سی ای او نے خصوصی طور پر 29 جولائی 2025کو متوقع پاک بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔