برطانوی عدالت نے 2 نابالغ لڑکوں کو ایک 14 سالہ لڑکے کو قتل کرنے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جج مارک لوکرافٹ نے لندن کی اولڈ بیلی کورٹ میں کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں یہ بھی کہا گیا کہ سزا پانے والوں کو 15 سال اور 110 دن کے بعد پے رول دینے پر غور کیا جاسکتا ہے۔
مجرموں کی عمریں 15 سے 16 سال بتائی جاتی ہیں، بالغ نہ ہونے کی وجہ سے سزا یافتہ مجرمان کے نام نہیں بتائے گئے۔
ان مجرموں نے 14 سالہ کیلیان ہوکاسا کو 7 جنوری کو جنوب مشرقی لندن میں ایک بس میں چاقو کے 27 وار کر کے زخمی کر دیا تھا، بعد میں کیلیان ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا۔
لندن پولیس کے مطابق گزشتہ سال 10 نابالغ چھریوں کے وار سے ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 2023ء میں 18 نابالغوں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔