• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کو ہراساں نہیں کرنا چاہیے: وکیل بابر اعوان

اعظم سواتی—فائل فوٹو
اعظم سواتی—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں متنازع ٹویٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان پیش ہو گئے جن کا عدالت کے روبرو کہنا ہے کہ اعظم سواتی سینئر ہیں انہیں ہراساں نہیں کرنا چاہیے۔

اعظم سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت سینئر سول جج محمد شبیر نے کی۔

دورانِ سماعت سینئر سول جج محمد شبیر نے کہا کہ کیس میں چالان نہیں آیا، حاضری لگانی ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ کل اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت اسپیشل کورٹ میں لگی ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی سینئر ہیں، انہیں ایسے ہراساں نہیں کرنا چاہیے، فیصلے سے قبل ٹرانسفر کر دیا گیا، ایسا مذاق آج تک نہیں دیکھا۔

عدالت نے سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔

اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا

اس سے قبل آج صبح اعظم سواتی کو سندھ کے شہر سکھر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو سکھر سے خصوصی طیارے سے اسلام آباد لایا گیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنےساتھ لے کر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید