• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل سی نہ کھولی تو اسٹیل سریا 2 لاکھ 35 ہزار روپے ٹن ہوجائیگا، اسٹیل انڈسٹری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) اسکریپ کے ایل سی نہ کھولے گئے تو آئندہ ماہ پاکستان میں اسٹیل کی قیمت میں 35 ہزار روپے ٹن تک کا اضافہ ہوگا۔ یہ بات پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز خالد جاوید خان جو سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرا رہے ہیںنے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوںنے کہا کہ اتحادی حکومت کے آنے کے بعد سے سریا اور سٹیل کی قیمت دو لاکھ 35 ہزار روپے سے کم ہوکر دو لاکھ 5 ہزار روپے ٹن تک نیچے آگئی ہے لیکن اب کمرشل بینک سکریپ کی درآمد سے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں لیت و لعل سے کام لینے لگے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد سے اپیل کی کہ انڈسٹری اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ ملک میں چند ہفتوں مہینوں سے ڈالر کی کمی ہے مگر ان کی استدعا ہے کہ اگر پاکستان سٹیل انڈسٹری کے خام مال (سکریپ) کی درآمد کے ایل سی فوری نہ کھولے گئے تو خام مال کی آمد اور اس سے سٹیل اور سریا تیار کرکے مارکیٹ میں پہنچنے کیلئے کم وبیش ایک مہینہ درکار ہے حکومت کو فوری طور پر سٹیل انڈسٹری کے خام مال کی درآمد کی ایل سی کھولنے کا حکم دینا چاہئے چونکہ اگر خام مال ہی نہیں آئے گا تو کراچی اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور اور دوسرے شہروں میں سٹیل اور سریا بننے بند ہوجائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید