• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نظام کو سہل بنانے کیلئے جدید سسٹمز متعارف کرا رہے ہیں، چیف کمشنر ایم ٹی او

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیف کمشنر ایم ٹی او آفتاب امام نے کہا ہےکہ ایف بی آر ملک میں ٹیکس نظام کو خودکار، شفاف اور سہل بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سسٹمز متعارف کرا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تعاون سے میڈیم ٹیکس پیئر آفس (ایم ٹی او) کے زیر اہتمام پرال (PRAL) سافٹ ویئر سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی صدارت چیف کمشنر ایم ٹی او آفتاب امام نے کی، انھوںنے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ایف بی آر ملک میں ٹیکس نظام کو خودکار، شفاف اور سہل بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سسٹمز متعارف کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرال سافٹ ویئر کے ذریعے انوائسنگ، ای فائلنگ، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی ادائیگی کو ڈیجیٹل اور خودکار کیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت حاصل ہو اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد موجودہ ٹیکس پیئرز کو سہولت فراہم کرنا اور نئے ٹیکس دہندگان کو سسٹم میں شامل کرنا ہے۔ تقریب میں کاٹی کے صدر جنید نقی، قائم مقام پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر اعجاز شیخ، نائب صدر طارق حسین، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین طارق ملک، سابق صدر و چیئرمین ایس ایم یحییٰ، احتشام الدین، راشد صدیقی، ایف بی آر کیعابد نعیم سمیت کاٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اہم خبریں سے مزید