• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء لنجار کا گھر جلانے کا الزام، مرتضیٰ جتوئی اور ان کے بھائی کی حفاظتی ضمانتیں منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ سندھ کا لنجار ہاؤس نذر آتش کرنے میں ملوث سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی اور ان کے بھائی مسرور جتوئی کی فی 25لاکھ روپے کے عیوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہوجائیں۔ ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ سندھ کا لنجار ہاؤس نذر آتش کرنے کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی اور انکے بھائی مسرور جتوئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی فی کس 25 ، 25 لاکھ روپے کے عیوض 15 یوم کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کی ہیں۔ واضح رہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف مورو میں صوبائی وزیر داخلہ کے گھر کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔
اہم خبریں سے مزید