کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چئیرمین آفاق احمد نے وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جب صوبے کے وزیر داخلہ جیسی بااثر اور طاقتور شخصیت کا گھر محفوظ نہیں تو عام شہری کی جان ومال کیسے محفوظ رہے سکتاہے، عوامی املاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چائیے، آفاق احمدنے اپنی رہائش گاہ سے اپنے پیغام میں کہاکہ مورو واقعے میں وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے گھرکو نذر آتش کرنے کے واقعےکی پر زور مذمت کرتے ہیں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہیں لیکن اس میں کسی کی جان ومال کو نقصان پہنچانا کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مورو واقعےمیں عوامی املاک سمیت درجنو ں گاڑیوں کو نذر آتش کرنا انسانیت کے خلاف اور قابل مذمت عمل ہے جس کی تحقیقات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے۔