• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دہندگان کی شکایات ازالہ کیلئے پرعزم ہیں، وفاقی ٹیکس محتسب

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ملک بھر کے چیمبر ز آف کامرس نے ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل میں بھر پورکردار ادا کرنے پر وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کودوسری مدت کیلئے بھی ایف ٹی اوبرقرار رکھنے کے حق میں قرارداد کی متفقہ منظوری دیدی اس حوالے سے راولپنڈی چیمبرز آف کامرس کے سرپرست اعلی ٰ سہیل الطاف نے تحریک کی پیش کی جس پر ملک کے تمام چیمبرز کے صدور نے تائید کی ، ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب میں ایف بی آر کیخلاف ٹیکس دہندگان کی شکایات16ہزار تک پہنچ چکی ہیں جن میں سے 99 فیصد پر ایف ٹی او نے فیصلے دیئے ہیں اور ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کیے ہیں آئندہ برس شکایت کنندگان کی تعداد کو 40ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے، ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے کیلئے پرعزم ہیں اس کیلئے شکایت درج کرانے کے طریقہ کار کو آسان بنایاگیا ہے آن لائن شکایت درج کرائی جاسکتی ہے جب ٹیکس دہندگا ن کوسہولیات فراہم ہونگی اور اسکے مسائل حل ہونگے تو ٹیکس نیٹ بھی بڑھے گا اور ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا ،ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ جس وقت انہوں نے ایف ٹی او کا عہدہ سنبھالا اس وقت تک ٹیکس دہندگان کی شکایات کی تعداد 2ہزار تک تھی اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کئے گئے اور بھرپور مہم چلائی گئی اور ایف بی آر کیخلاف زیر التوا کیسوں کے جلد فیصلے کر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیاگیا جبکہ ایف ٹی او نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹم کے معاملات میں جہاں مسائل دیکھے وہاںاپنے سوموٹو اختیارات کا بھی استعمال کرتے ہوئے فیصلے کئے جسے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے اندراج میں تیزی سے اضافہ ہوا اور یہ تعداد بڑھ کر رواں برس 16ہزار تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ برس اسکا ہدف 40ہزار تک لے جانے کا ہے۔
اہم خبریں سے مزید