• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینالز کی تعمیر کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے زخمی عرفان لغاری ہلاک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)مورو میں دو روز قبل دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے اوروزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے گھرپر حملے کے دوران پولیس کی فائرنگ اورشیلنگ کے دوران زخمی ہونے والا عرفان لغاری جمعہ کو سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ سول اسپتال کے مردہ خانے میں غسل کی کوشش کے دوران پولیس کی بھاری نفری کاچھاپہ‘ عرفان لغاری کی لاش پولیس نے تحویل میں لیکر مزاحمت کرنے والے قوم پرستوں کے خلاف کاروائی کے دوران قوم پرست رہنما ‘ٹک ٹاکر سمیت متعدد کو گرفتارکرلیا۔
اہم خبریں سے مزید