• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹاؤن کے ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم انتقال کر گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر ٹاؤن کے ڈائریکٹر میڈیا، پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے صدر، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے میڈیا منیجر آصف عظیم مختصر علالت کے باعث 52برس کی عمر میں جمعرات کی شب انتقال کر گئے عارضہ قلب کی وجہ سے وہ پچھلے دو ہفتے سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم کی نماز جنازہ جمعے کو بعد نمازعصر چشتیہ مسجدپی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں ادا کی گئی اور تدفین طارق روڈ قبرستان میں ہوئی ان کا سوئم اتوار کوبعد نماز عصر تا مغرب مسجد اسامہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں ہو گا ، مرحوم نے اہلیہ کے علاوہ تین صاحب زادوں شیراز اصف، سعد آصف، اسدآصف اور بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے نماز جنازہ اور تدفین میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید