اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہ داری کو بند نہیں کیا، انڈیا کی طرف سے آنے والے یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں،تاہم انڈیا کی جانب سے زائرین کو راہداری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ’جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، کرتارپور راہداری کھلی ہے۔