کراچی( اسٹاف رپورٹر ) لیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شعبہ مینجمنٹ سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ جمعہ کی دوپہر طویل علالت کے باعث مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے، وہ سرطان کے موزی مرض میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹر اختر بلوچ کا تعلق بنیادی تعلق جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے تھا اور وہ شعبہ کے چیئرمین بھی رہے ۔ ان کی نماز جنازہ مدھو گوٹھ گلشن اقبال میں ادا کی گئی اور تدفین شیر شاہ کے قبرستان میں ہوئی جس میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر، سندھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فتح برفت، کراچی میٹروپولٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیب، ھینڈز انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر ابوزر واجدی، اساتذہ، طلبہ اور عزیز اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔