اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے گزشتہ روز کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے اس بیان کے ذریعے 2002 کے گجرات کے قتل عام کے حقائق اور رازوں کی پردہ پوشی کی کوشش کی ہے، جو کہ ایک بڑے پیمانے پر قتل عام، لاقانونیت، عصمت دری اور لوٹ مار کی شرمناک کہانی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ گجرات قتل عام کے ماسٹر مائنڈ انصاف سے بچ گئے اور اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں، ہندوتوادہشت گردی پر بھارت پردہ نہیں ڈال سکتا۔