• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی بلوچستان کے زیر اہتمام شمولیتی جلسہ آج ہوگا، تیاریاں مکمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے زیرِ اہتمام شمولیتی جلسہ آج کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں ہو گا۔

جلسے میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کوئٹہ پہنچ گئے۔

صوبائی پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوپہر 1 بجے ہونے والے جلسے سے مرکزی رہنما اسد عمر، قاسم سوری اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جا کر کہيں گے کہ استعفے قبول کرو۔

قومی خبریں سے مزید