• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب اسمبلی عدم اعتماد جمع ہونے سے لاعلم تھے، ذرائع

سیکریٹری اسمبلی عنایت اللّٰہ نے رات 9 بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد کی تحریک وصول کی، اسپیکر پنجاب اسمبلی عدم اعتماد جمع ہونے سے لاعلم تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اسمبلی عنایت اللّٰہ لک شام ساڑھے چار بجے ایوان وزیر اعلیٰ میں تھے۔

ذرائع کے مطابق اسی وقت وزیر اعلیٰ اور مونس الہٰی بھی ایوان وزیر اعلیٰ میں موجود تھے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیکریٹری اسمبلی رات دیر تک آفس میں کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔ 

ن لیگ کی جانب سے میاں مرغوب، خلیل طاہر سندھو، خواجہ عمران نذیر نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ بھی ن لیگ اراکین کے ہمراہ تھے۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی۔

قومی خبریں سے مزید