وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کے مسلمانوں اور کشمیریوں کے قاتل کا لقب دے کر جرأت مندانہ بیان دیاجو قابل تعریف ہےان خیالات کا اظہار وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی، سابق ممبر چوہدری محمد رشید، ممتاز کشمیری رہنما اور کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی وزیر خارجہ نے عالمی برادری کے سامنے بھارت کے انسانی حقوق کے رویئے کے خلاف آواز بلند کی اور بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر کو منہ کی کھانی پڑی۔رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھارت کی رکنیت ختم کر انے کے لیے اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں آواز بلند کرے،اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھارت کے وزیراعظم کو گجرات اور کشمیر یوں کا قاتل قرار دینے سے کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کو تقویت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ انتہائی تعجب کی بات ہے کہ بھارت جیسا دہشت گرد ملک پاکستان کو دہشت گرد ی سے منسوب کرنے کیلئے انتہائی گھٹیا حربے اختیار کر رہا ہے، بھارت کا پاکستان کے خلاف دہشت گرد ی کا پروپیگنڈا انتہائی قابل مذمت ہے، بھارت کے حکمران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے عالمی برادری کو دھوکہ دے رہے ہیں،بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کر نے کیلئے پاکستان عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرے، پاکستان نے افغانستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی ختم کر نے لیے ہزاروں قربانیاں دی ہیں،بھارتی حکومت کا کشمیر سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا اس کی خارجہ پالیسی کا ایک معمول ہے۔