اسلام آباد(جنگ نیوز)رات گئے معلوم ہوا ہےکہ پنجاب اسمبلی کی طرح پی ٹی آئی نے بھی مرکز میں وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتمادپیش کرنے کی تجویز دیدی ہے، پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کاکہناہےکہ اس تجویز کا مقصد تحریک انصاف کی پنجاب میں سیاسی برتری کو برقرار رکھنا اور اپنے مخالفین کی سیاسی ہل جل کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دینا ہے۔