• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کے ایم سی انسپکٹر کے قتل کا 1 اور ملزم گرفتار

تصویر بشکریہ CTD
تصویر بشکریہ CTD

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کے دوران کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سلمان عرف ہکلا ولد تاج محمد کی گرفتاری رنچھوڑ لائن میں نشتر روڈ سے عمل میں آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم سلمان سٹی ڈسٹرکٹ کے نبی بخش تھانے میں انسدادِ دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر 117/2022 میں مطلوب اور مفرور تھا۔

ملزم اور اس کے ساتھیوں نے رواں برس کے ایم سی کے انسپکٹر محمد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

گرفتار ملزم کے 3 ساتھی کاشف، شاکر اور ابراہیم عرف ٹوپی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے واقعے کے روز سے روپوش تھا۔

گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر انکشاف کیا ہے کہ کے ایم سی انسپکٹر کے قتل کی منصوبہ بندی ملزم کے گھر پر تیار کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید کیسز میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید