کراچی (نیوز ڈیسک) ایک زیر گردش ویڈیو کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگراموں کو محدود کرنے کے لئے اس کے ساتھ کثیر ریاستی معاہدہ "مردہ" ہو چکا ہے۔ لیکن وہ اس کا سرعام اعلان نہیں کریں گے۔وائٹ ہاوس نے بائیڈن کے ان تبصروں کی تردید نہیں کی ہے۔ یہ نئی پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لئے مہینوں سے جاری کوششوں کے باوجود تہران نے معاہدے کے حتمی شرائط کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ جو بائیڈن کے پیش روڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018میں جے سی پی او اے سے امریکا کو یک طرفہ طور پر الگ کرلیا تھا۔یہ ویڈیو تین نومبر کو صدر بائیڈن کے کیلفورنیا دورے کے دوران بنایا گیا تھا، میں ایک خاتون کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ سن 2015 کا مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) اب قابل عمل نہیں رہ گیا ہے۔ جے سی پی او اے کو ایران جوہری معاہدے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اپنے بالوں میں ایرانی قومی پرچم کے رنگوں پر مشتمل ربن باندھے ہوئے ایک خاتون صدر بائیڈن سے مصافحہ کے دوران ان سے پوچھتی ہیں، "صدر بائیڈن کیا آپ براہ کرم یہ اعلان کریں گے کہ جے سی پی او اے اب ختم ہو چکا ہے۔