بیجنگ، جنیوا (اے ایف پی) چین نے بدھ کے روز کہا ہے کہ کورونا وائرس سے منگل کے روز کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے، بیجنگ کی جانب سے یہ بیان کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے، چین کا کہنا ہے کہ صرف ان کیسز کو کورونا سے ہونے والی ہلاکت تسلیم کیا جائے گا جس میں مریض کو براہ راست عمل تنفس کا مسئلہ رہا ہو، اس سے قبل ان مرنے والے افراد کو بھی کورونا وائرس سے ہونے والی موت شمار کیا جاتا تھا جن میں کورونا وائرس پایا گیا ہو تاہم ان کی موت کسی دوسرے مرض سے ہوئی ہو۔ چین میں کورونا وائرس کے نئے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد اسپتالوں کو مشکلات کا سامنا ہے، فارمیسیز میں دواوئیں ختم ہوتی جارہی ہیں۔