• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری مراکز جلد بند کرنے پر مشاورت نہیں ہوئی، وزیراعلیٰKP، صوبوں کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی

پشاور، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی حکومت لکیر کی فقیر ہے، کاروباری مراکز رات 8بجے بند کرانے پر ہمارے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی۔جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو اعتماد میں لیں گے۔ محمود خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال اور توانائی بحران میں کاروبار رات 8 بجے بند کرانے کے فیصلے ہم نے کیے تھے، وفاقی حکومت ہمارے اقدامات پر گامزن ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے تحفظ کیلئے قابل تجدید توانائی وسائل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، توانائی کی بچت کے پلان پر موثر عملدرآمد سے قیمتی وسائل کی بچت اور توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید