• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی پولیس مقابلے کا زخمی پولیس اہلکار بھی چل بسا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا۔

کراچی شرقی زون کے تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں پولیس مقابلہ کے دوران زخمی اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ 

اہلکار ساجد گزشتہ روز ساتھی سمیت ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا۔ 

پولیس حکام کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے تھے۔ 

پولیس حکام کے مطابق مارے گئے دونوں ملزمان نے مقابلہ سے قبل کورنگی زمان ٹاون میں پولیس اہلکار کو شہید اور ساتھی کو زخمی کیا تھا۔ 

کراچی میں گزشتہ دو روز کے دوران دو اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت دو زخمی ہوئےتھے۔

کورنگی میں پولیس کے دو شہید ہونے والے اہلکاروں، ایچ سی منظور اور پی سی ساجد زمان کی نماز جنازہ آج 22 دسمبر 2022 کو دن 13 سو بجے گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید