وزیراعظم شہباز شریف سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچے، جہاں انہوں نے بنوں آپریشن میں زخمی جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن میں زخمی افسران و جوانوں کی عیادت کی۔
انہوں نے سی ٹی ڈی کمپلیکس کلیئر کرانے والے افسروں و جوانوں کی جرات اور بہادری کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہداء اور ان کے اہلخانہ نے عوام کی سیکیورٹی وحفاظت کیلئے عظیم ترین قربانی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر طرح کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں، دہشتگردوں، ان کے حامیوں اور ہمدردوں کے درمیان ناپاک گٹھ جوڑ کو توڑیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پرامن اور مستحکم ماحول کے قیام تک کوششیں جاری رکھیں گے، کسی کو بھی مشکل سے حاصل کیا گیا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔