• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ہماری سلامتی کے معاملات میں مداخلت نہ کرے، چین

بیجنگ (اے پی پی)امر یکی انتظا میہ چین کی سلامتی کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی ہم منصب سے سےٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ چین اپنے ترقیاتی مفادات کا پختہ دفاع جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن نے بالی میں کامیاب ملاقات کی جس سے دوطرفہ تعلقات کو سنگین مشکلات سے نکال کر ایک مستحکم ٹریک پر واپس آنے کا راستہ دکھایا گیا، جس سے بیرونی دنیا کو ایک مثبت اشارہ ملا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں فریقوں کی ٹیموں نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جو کہ عمومی طور پر فائدہ مند ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید