• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹرز کی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کرسمس پارٹی

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آسٹریلوی کرکٹرز نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کے بعد اہلِ خانہ کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منائیں۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ان کی اہلیہ گراؤنڈ میں سب کو مدعو کرنے میں پیش پیش رہے۔

رپورٹس کے مطابق کرسمس پارٹی میں کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ کے اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر کرکٹرز نے اہلِ خانہ اور بچوں کے ساتھ تاریخی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

رپورٹس کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل کرکٹرز کی فیملیز کا کرسمس پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں اکٹھے ہونا روایت ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ

دوسری جانب آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے ایم سی جی میں شروع ہو رہا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید