شو کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی والدہ نے بیٹی کے بوائے فرینڈ شیزان خان پر نئے الزامات لگائے ہیں۔
بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی خود کشی کے بعد اداکارہ کے بوائے فرینڈ، اداکار شیزان خان کو گرفتار کر کے شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔
تنیشا شرما کی والدہ کا کہنا ہے کہ شیزان خان نے میری بیٹی کے ساتھ پیار کے نام پر دھوکا اور اُسے استعمال کیا ہے، اس پر دلبرداشتہ ہوتے ہوئے بیٹی نے اپنی جان لے لی۔
انہوں نے کہا کہ شیزان خان ایک وقت میں دوسری خاتون کے ساتھ بھی رشتے میں تھا اور میری بیٹی کو شادی کے نام پر استعمال کر رہا تھا، 3 ماہ تک شیزان خان نے میری بیٹی سے اپنا دوسری خاتون کے ساتھ افیئر چھپائے رکھا۔
تنیشا کی والدہ کا مزید کہنا ہے کہ شیزان خان کو سزا ضرور ملنی چاہیے، میں نے اپنی بیٹی کھوئی ہے۔
واضح رہے کہ بیٹی کے بوائے فرینڈ کے خلاف گزشتہ روز ہی اداکارہ کی والدہ نے شکایت درج کروائی تھی جس پر شیزان خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں آپس میں تعلقات میں تھے اور 15 دن قبل ہی اس اداکار جوڑی کا بریک اپ ہوا تھا۔