• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023ء میں کتنی عام تعطیلات، اختیاری چھٹیاں ہونگی؟ نوٹیفکیشن جاری

کیبنٹ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2023ء میں کُل 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں سے 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 فروری 2023ء کو یومِ کشمیر، 23 مارچ کو یومِ پاکستان، یکم مئی کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 22 تا 24 اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیاں، 29، 30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں، 27 اور 28 جولائی کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کی جبکہ 28 ستمبر کو عیدِ میلاد النبیﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر کو یومِ اقبال، 25 دسمبر کو یومِ قائد اعظم اور کرسمس جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔

کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2023ء کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2023ء میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ، 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔

کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

قومی خبریں سے مزید