• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا صوبے میں منگل 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے میں منگل 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دریں اثنا ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لئے بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ چھٹی کرسمس کے سلسلے میں دی گئی ہے۔ ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر کی جزوی اور27 دسمبر کی صوبائی تعطیل کا اطلاق لازمی سروسز، کووڈ کی ایمرجنسی ڈیوٹی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں میں شامل ملازمین پر نہیں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید