• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امیر مقام کی فردوس جمال کے گھر آمد، علاج کیلئے ایک کروڑ کا چیک پیش کیا

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام فردوس جمال کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر ایک کروڑ روپے کا چیک دینے کے لیے آیا ہوں۔

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالی فردوس جمال کو صحت عطا کرے۔

اس موقع پر فردوس جمال نے کہا ’میں بہت شکر گزار ہوں کہ ریاست نے اس حوالے سے سوچا۔ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم اس ریاست کا اثاثہ ہیں۔‘

امیر مقام کا کہنا تھا کہ ہمارے بغض لیڈر ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے۔عمران خان اپنی پارٹی کو بھی ساتھ لے کر نہیں چلتے کسی اور سے کیا بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا اس کی مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اتنا تو انڈیا نے نقصان نہیں دیا جتنا عمران خان نے دیا ہے۔‘

امیر مقام نے کہا کہ جب تک معاشرتی اور اخلاقی ترقی نہیں کریں گے معاشی ترقی نہیں کرسکتے۔ ٹی وی اور میڈیا اس لیے آیا کہ ہم نے پاکستان کو ایک قوم بنانا تھا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کی جنگ نے آدھا ملک گنوادیا۔ میں نے ایک قوم بنانے کے لیے 50 سال دیے، تمام سیاست دان مل بیٹھ کر مسائل کے حل ڈھونڈے۔

فردوس جمال نے کہا کہ ’قائداعظم نے یہ پہلی اسلامی ویلفیئر اسٹیٹ تھی پھر پتہ نہیں یہ کون سی اسٹیٹ بن گئی۔ میں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں فنکاروں کے لیے ویلفیئر فنڈ قائم کیا۔فنکار آئینہ ہوتا ہے۔‘

قومی خبریں سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید