کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ ، چمن ، زیارت ، ژوب ،بارکھان،ہرنائی،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اورنصیر آباد میںجمعرات کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، بارش اور سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی اور گیس حسب معمول غائب ہوگئیں ،شہری شدید ذہنی کوفت کاشکار رہے، اکثر علاقوں میں دودن گزرنے کے باوجود بھی بجلی بحال نہیں ہوسکی، کوئٹہ 14، تربت 34 ،قلات 14 ، پنجگور 10، خضدار 08،اور دالبندین میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 06، گوادر 12، قلات 05، تربت14،سبی07اور نوکنڈی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج جمعہ کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔