کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے گوادر میں پرامن دھرنے کے شرکاء کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پرامن احتجاج ہر ایک کا جمہوری حق ہے۔ایک بیان میں انہوں نےکہا کہگوادرمیگا پروجیکٹ کامطالبہ1997 میں بی این پی کےسینٹر حبیب جالب مرحوم نے سینٹ میں پیش کیاپھر2004 سے بی این پی سمیت ہم سب چار جماعتی اتحادکےذریعے گوادرکی ترقی کے نام پر بلوچ کی شناخت مٹانے کے خلاف متحد ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ آج حالات یہ ہیں کہ گوادر کے عوام کا حق دو تحریک کے ذریعے موثر، پرامن احتجاج سے بی این پی کی اتحادی حکومت پریشان ہے حکومت و ریاست کی جانب سے کے گوادر عوام اور پرامن دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال اور منفی ہتھکنڈے کسی مسئلے کا حل نہیں ، پرامن دھرنے اور اظہار رائے کے حق کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا قابل مذمت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کرکے ان کے مطالبا ت کو تسلیم کیا جائے۔