• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، سرکاری میڈیا کورونا کے اعدادو شمار کم ظاہر کر رہا ہے، ماہرین کا الزام

کراچی (نیوزڈیسک)عالمی ماہرینِ صحت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین کا سرکاری میڈیا ملک میں کووڈ 19کی نئی لہر سے پیدا ہونے والے انفیکشن سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اموات کے علاوہ متاثرہ مریضوں کے اعدادوشمار کو کم ظاہر کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق 7 دسمبر کو چین نے اچانک یوٹرن لیتے ہوئے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی تھی جس کے بعد دیگر ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں کو لازمی ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔چین میں گزشتہ سال ’زیرو کووڈ پالیسی‘ کے خلاف احتجاج کے بعد کورونا پابندیوں کی پالیسی میں تبدیلی کی گئی تھی، یہ مظاہرے صدر شی جن پنگ کی صدارت میں عوامی مخالفت کا سب سے بڑا احتجاج تھا۔بین الاقوامی ماہرین صحت نے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں رواں سال کم از کم 10 لاکھ اموات کی پیش گوئی کی ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید