• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب میں شامل ہوکر کیا کہا؟

فوٹو بشکریہ سعودی میڈیا
فوٹو بشکریہ سعودی میڈیا

پرتگال کے کپتان اور دنیا بھر میں مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے باقاعدہ طور پر سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے فیصلے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

سعودی عرب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نےکہا کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے پر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میرا کام ہوگیا، یورپ کے اہم کلبز کے لیے کھیلا اور اب اس نئے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ​​نسل کی ذہنیت کو بدلنا چاہتا ہوں، سعودی عرب میں نوجوانوں اور خواتین کھلاڑیوں کو فٹبال کے لیےتیار کرنا چاہتا ہوں، یہاں میرا زبردست استقبال کیا گیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے مزید کہا کہ سعودی کلب کے ساتھ معاہدے کے میرے فیصلے سے میری فیملی خوش ہے اور اس حوالے سے انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

اسٹار فٹبالر نے کہا کہ یورپ، برازیل، امریکا اور پرتگال میں مجھے بہت مواقع ملے جہاں مجھ سے معاہدے کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن میں سعودی کلب سے بات طے کرچکا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مجھے کیا چاہیے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ مجھے کیا نہیں چاہیے۔

رونالڈو نے کہا کہ میں بہت سے مختلف چیزوں اور النصر کی خواتین ٹیم کی مدد کرنا چاہتا ہوں اور بہت سے لوگوں کا نقطہ نظر بھی تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب میں شامل ہونے کے فیصلے پر تنقید کے سوال پر کہا کہ میں منفرد ہوں، میرے لیے یہ عام سی بات ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید