• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، نشے میں دھت مسافروں کے دوران پرواز خواتین پر پیشاب کے واقعات

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں نشے میں دھت دو مسافروں نے دوران پرواز خواتین مسافروں پر پیشاب کردیا ، حالیہ واقعہ پیرس سے نئی دہلی جانے والی ائیر انڈیا کی پرواز کے دوران 6دسمبر کو پیش آیا جبکہ اسی طر ز کا ایک اور واقعہ اس سے 10روز قبل یعنی 26نومبر کو نیویارک سے دہلی جانے والی پرواز میں بھی پیش آیا تھا ، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 6دسمبر کے واقعے میں مسافر کو بھارتی فورس نے طیارہ اترتے ہی مسافر کو دھر لیا تھا تاہم دونوں مسافروں کے درمیان مفاہمت اور ملزم کے تحریری معافی مانگنے پر اسے چھوڑ دیا گیا اور اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، اس واقعے سے 10روز قبل یعنی 26نومبر کو نیویارک سے نئی دہلی جانے والی پرواز میں بھی اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا تاہم نئی دہلی ائیر پورٹ اترنے پر اترنے کے بعد ملزم کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور وہ بآسانی فرار ہوگیا ، 70سالہ خاتون مسافر کی جانب سے خط لکھے جانے اور میڈیا پر خبریں آنے کے بعد ملزم کیخلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ اس پر ایک ماہ کیلئے فضائی سفر کرنے کی پابندی بھی عائد کردی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 26 نومبر کو بھارت کی سرکاری ایئر لائن ’’ایئر انڈیا‘‘ کی ایک پرواز کے بزنس کلاس میں نشے میں دھت ایک شخص نے ایک 70سالہ خاتون مسافر پر پیشاب کر دیا۔ خاتون نے طیارہ کے عملے سے شکایت کی اور دکھایا کہ اس کے کپڑے، جوتے اور بیگ پیشاب سے گیلے ہیں۔اس حرکت پر 70 سالہ بزرگ خاتون کافی برہم تھیں اور شکایت کی تاہم، وہ شخص یونہی چلا گیا اور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ بالآخر یہ معاملہ میڈیا کی سرخیوں میں آ گیا اور بدھ چار جنوری کو حکام نے اس کے خلا ف کارروائی کا اعلان کیا۔دہلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت شیکھر مشرا کے نام سے ہوئی ہے جو ممبئی کا رہائشی اور ایک کاروباری شخص ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف مجرمانہ قسم کا ایک مقدمہ درج کرانے کے ساتھ ہی، اسے نو فلائی لسٹ یعنی جہاز میں سوار ہونے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بھارت میں دوران پرواز مسافروں کی جانب سے بدتمیزی کے دیگر واقعات میں سے ایک 26 دسمبر کو، بنکاک سے کولکتہ کی پرواز میں بھی پیش آیا تھا جہاں مسافروں کے ایک گروپ نے ایک ساتھی مسافر کو اس وقت مارا پیٹا، جب اس نے ٹیک آف سے پہلے اپنی سیٹ سیدھی کرنے اور بیلٹ باندھنے سے انکار کر دیا تھا۔اس سے قبل 16 دسمبر کو، انڈیگو کی فلائٹ میں ہونے والے ایک واقعے کا ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں ایک ایئر ہوسٹیس کو مسافر سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا، کہ میں آپ کی نوکر نہیں ہوں۔ اس سے چند روز قبل فلائٹ کے اندر ایک ایئر ہوسٹیس اور مسافر کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، جس میں خاتون کو روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید