کوئٹہ (آئی این پی ) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ہفتہ کو وارنٹ گرفتاری کو معطل کر کے سماعت 31مئی تک ملتوی کر دی۔ محمودخان اچکزئی پر تھانہ گوالمنڈی میں دفعہ 448اور دفعہ 447کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز (26اپریل) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔