• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، سیشن جج کے اغواء پر اعلیٰ حکام عدالت طلب، فوری بازیابی کا حکم

پشاور(امجدصافی) سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کے اغواءکے معاملے پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو ہائیکورٹ میں طلب کرتے ہوئے انہیں مغوی سیشن جج کی بازیابی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کاحکم دیدیا ۔ آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے 3 رکنی بینچ کو بتایا تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،سیشن جج وزیرستان شاکراللہ مروت کوٹانک ڈیرہ روڈ کے علاقے سے نامعلوم اغواءکاروں نے اغواءکیا اور اسکے ڈرائیور اور گاڑی کو چھوڑ کر سیشن جج کو ساتھ لے گئے۔ اس مسئلے کے بعد رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کیجانب سے تیارکردہ نوٹ پر پشاور ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم ،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا ۔ اس موقع پر آئی جی پولیس اختر حیات خان ، اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم عابد مجید عدالت میں پیش ہوئے اور مذکورہ واقعہ پر فوری پیش رفت سے متعلق ججز کو آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سیشن جج کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں اور واقعہ کے رپورٹ ہونے کے بعد متعلقہ آرپی او اورکمشنرکیساتھ ساتھ وہاں پر موجود دیگر سکیورٹی ادارو ں ڈی پی اوز سے بھی ایمرجنسی بنیادوں پر رابطہ کیا گیا اورانہیں مغوی سیشن جج کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے اور لمحہ بہ لمحہ رپورٹ متعلقہ حکام کو دینے کی ہدایت کی۔ ہائیکورٹ کے سینئر ججز نے قراردیا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے لہذا سیشن جج کی بازیابی یقینی بنائی جائے ۔
اہم خبریں سے مزید