کراچی (آئی این پی ) سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلی ہائوس کے باہر سڑک سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔ سپریم کورٹ نے نجی اور سرکاری عمارتوں کے باہرفٹ پاتھوں سے بھی رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانے کاحکم دیا ہے اور اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 3دن میں تمام تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔