ٹوکیو (عرفان صدیقی) بھارت سال 2022 میں جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گاڑیوں کی تیسری بڑی منڈی بن گیا، چین اور امریکا بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔جاپانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ برس 42 لاکھ 50 ہزار نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جاپان میں یہ تعداد 42 لاکھ رہی۔ سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق جنوری سے نومبر 2022 تک بھارت میں 41 لاکھ 30ہزار نئی گاڑیاں خریداروں کو پہنچائی گئیں۔