• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین بچاؤ تحریک میں شامل تمام اقوام متحد ہیں، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی ،مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، پشین بچاؤتحریک کے رہنماؤںملک لطف اللہ ترین اورعبدالبصیرآغانے پشین بچاؤتحریک کی آگاہی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشین بچاؤتحریک کامقصدضلع پشین کی پسماندگی کے خاتمے، ضلع کے عوام کے مسائل کے حل، لاکھوں آبادی کے تناظر میں ضلع پشین کوبرشورکاریزات کے علاوہ مزیددواضلاع میں تقسیم وڈویژن پشین کاقیام ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019میں جام کمال کی حکومت میں عوامی نیشنل پارٹی کے مطالبے اور تجاویز پر ضلع قلعہ عبداللہ،ضلع پشین ،کوئٹہ ڈویژن اورژوب ڈویژن کی تقسیم اور وہاں پر نئے ڈویژنز اور اضلاع کے قیام پر کام شروع ہوا،اس سلسلے میں لورالائی ڈویژن اور ضلع چمن کا قیام عمل آیااور پشین ڈویژن اور ضلع پشین میں نئے ضلع کاریزات برشور کے قیام کا نوٹیفکیشن حکومتی سطح پرتمام رپورٹس اور سمریز کاکام مکمل ہونے کے باوجود رکا رہا ۔ آخر کار 21نومبر 2022کو حکومت بلوچستان نے ضلع پشین میں نئے ضلع کاریزات برشور کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کیا۔جس میں تحصیل برشور توبہ کاکڑی 103000آبادی اور کاریزات 137000آبادی کے ساتھ شامل کئے گئے ۔ نئے ضلع کے قیام کا پشین میں آباد تمام اقوام ،قبائل وسیاسی مشران نے خیر مقدم کیا۔22نومبر 2022کو تحصیل برشور کے چند ایک سیاسی افراد نے ضلع کاریزات برشور کے خلاف چند سو افراد پر مشتمل لانگ مارچ کرکے اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا اور ضلع پشین سے باہر کے چند وزراء کے ساتھ ملکر 22 نومبر کو ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کروایا۔جس کے مطابق تحصیل برشور توبہ کاکڑی کو واپس ضلع پشین میں شامل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پشین بچاؤتحریک میں تمام اقوام کے رہنما متحد ہیں اور ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کررہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید