تہران (اے ایف پی) ایران میں عدالت نے بلجیم کے ایک امدادی کارکن اولیور وینڈی کیسٹل کو غیر ملکی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنےاور غداری کے الزام میں ساڑھے 12 برس قید اور 74 کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔ ایرانی عدلیہ کے میگزین کے مطابق 41 سالہ وینڈی کیسٹل پر متعدد الزامات عائد کئے گئے تھے جس کے تحت انہیں مجموعی طور پر 40 سال قید تک کی سزا ہوگی جس میں مذکورہ ساڑھے بارہ سال قید بھی شامل ہے ۔ ایران نے وینڈی کیسٹل کو گزشتہ برس فروری میں گرفتار کیا تھا جبکہ بلجیم حکومت نے ان کی قید کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔