• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کا جگر آپ کو کئی طریقوں سے صحت مند رکھتا ہے، جیسے کہ آپ کے خون سے ٹاکسن نکال دیتا ہے اور غذائی اجزاء کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کا مطلب جگر کی سوزش ہوتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی (جسے مختصراً ہیپ سی کہتے ہیں) کا سبب ایک وائرس ہوتا ہے جو جگر کو متاثر کرتا ہے۔ہمارے یہاں اسے کالا یرقان بھی کہا جاتا ہے۔ یہ وائرس خون کے ذریعہ منتقل ہوتا ہے۔ ہیپ سی صحت کے سنگین مسائل پیدا کرسکتی ہے، جیسے؛ جگر کو نقصان، سروسس، جگر کی ناکامی، جگر کا کینسر۔ ہیپ سی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

علامات

کئی افراد میں ہیپ سی کی کوئی علامات نہیں ہوتیں اور انہیں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ وہ اس سے متاثر ہیں۔ علامات ظاہر ہونے میں30سال تک لگ سکتے ہیں۔ علامات ظاہر ہوں، تو عموماً وہ جگر کی پختہ بیماری کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ہیپ سی کی علامات اور نشانیوں میں بخار، تھکان، بھوک نہ لگنا، متلی، قے، پیٹ درد، گہرے رنگ کا پیشاب، خاکستری رنگ کا پاخانہ، جوڑوں کا درد، یرقان شامل ہوسکتے ہیں۔

ہیپ سی کے مختلف مراحل

شدید ہیپ سی انفیکشن کے بعد کے اوّلین چھ ماہ میں درج ذیل میں سے کچھ ہوسکتا ہے:

* متاثر ہونے والے بعض افراد چھ ماہ میں اپنے آپ صحتیاب ہوجاتے ہیں۔

* شدید مرحلے میں زیادہ تر افراد میں ہیپ سی کی کوئی علامات نہیں ہوتیں۔

* پرانی ہیپ سی ایک طویل مدتی ہیپ سی انفیکشن کو کہتے ہیں۔

* زیادہ تر متاثرہ افراد کو پرانا انفیکشن ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

* پرانا ہیپ سی جگر کی سوزش اور زخم کے نشان کا سبب ہوسکتا ہے جس کے سبب جگر کا اوسط نقصان (فائبروسس) اور جگر کا شدید نقصان (سروسس) ہوسکتا ہے۔

* سروسس والے افراد میں جگر کی ناکامی، جگر کے کینسر اور یہاں تک کہ موت کازیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

 * جگر کا نقصان اکثر دھیرے دھیرے، 20 تا 30 برسوں میں واقع ہوتا ہے۔

ہیپ سی اور جگر کی صحت کی جانچیں مرض کی تصدیق کرنےیا یہ جاننے کیلئے کہ ہیپ سی آپ کی صحت کو کیسے متاثر کررہا ہے، آپ کا ڈاکٹر ان میں سے بعض چیزیں جانچ سکتا ہے۔

خون کی جانچ

* ہیپ سی اینٹی باڈی ٹیسٹ: یہ بتاتا ہے کہ آپ ہیپ سی وائرس سے متاثر ہیں یا نہیں۔ اگر یہ جانچ مثبت ہو، تو ایک دیگر جانچ کی ضرورت ہوگی (ہیپ سی RNA ٹیسٹ) یہ دیکھنے کیلئے کہ کیا ابھی آپ کو ہیپ سی ہے۔

* ہیپ سی RNA( وائرل لوڈ) جانچ (جسے PCR بھی کہتے ہیں): یہ بتاتی ہے کہ کتنا ہیپ سی وائرس ابھی آپ کے خون میں ہے۔ اگر اس جانچ کا نتیجہ مثبت ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ فی الحال آپ ہیپ سی سے متاثر ہیں۔ اگر آپ ہیپ سی کا علاج جاری رکھتے ہیں، تو آپ کی ہیپ سی RNA جانچ علاج کے دوران اور مابعد علاج یہ جاننے کے لیے کی جائے گی کہ آیا علاج ٹھیک کام کررہا ہے۔ اگر علاج کامیاب رہے، تو وائرل لوڈ گھٹ کر صفر ہوجائے گا (ناقابل نشاندہی) اور وہیں باقی رہے گا۔

* ہیپ سی جینو ٹائپ جانچ: یہ آپ کے ہیپ سی وائرس کی قسم بتاتی ہے۔ آپ کے جینو ٹائپ کو جاننے سے ڈاکٹر کو آپ کیلئے بہترین علاج تشخیص کرنے میں مدد ملے گی۔

* جگر کے افعال کی جانچیں (LFTs): یہ پیمائش کرتی ہیں کہ جگر کتنی اچھی طرح کام کررہا ہے۔ اعلیٰ سطحوں کا مطلب ہے کہ جگر کی سوزش یا اس کو نقصان پہنچا ہے۔

جگر کے فائبروسس کی جانچیں (جیسے کہ FibroSure ):جگر کو ہونے والے نقصان کی مقدار کا پتہ لگاتی ہے (فائبروسس)۔

لیور الٹراساؤنڈ/فائبرو اسکین

غیر جراحی جانچیں جو جگر کی شکل، سائز یا سختی کی ایک تصویر فراہم کرتی ہیں۔

لیور بایوپسی

اس میں جگر کی بافت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ایک سوئی سے نکالا جاتا ہے۔ نقصان یا بیماری کیلئے بافت کی جانچ مائکرو اسکوپ سے کی جاتی ہے۔

جگر کے کینسر کی اسکریننگ

خون کی جانچ یا الٹراساؤنڈ سروسس، متاثرہ افراد میں ہر چھ ماہ میں کیے جانے کی سفارش ہے۔

اگر آپ کو ہیپ سی ہے

اس امر کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے باقاعدہ صلاح مشورہ کرتے رہیں تاکہ آپ صحت مند رہیں۔ اگرچہ آپ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہوں، تب بھی آپ کے جگر میں مسائل ہو سکتے ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کی صحت میں بہتری کیلئے بہترین فیصلے کرکے آپ کے جگر کے تحفظ میں آپ کی مدد کرے گا۔

ہیپ سی کے علاج پر غور کریں

ہیپ سی والے زیادہ تر افراد اینٹی وائرل دوائیں کئی مہینوں تک لے کر صحت یاب ہوسکتے ہیں۔ صحت یاب ہونے کا مطلب ہے کہ علاج ختم کرنے کے چند ماہ بعد خون میں کوئی وائرس نہیں ملا ہے۔ نئی ہیپ سی اینٹی وائرل دوا کے سبب، ماضی کے مقابلہ میں اب علاج زیادہ آسان اور مختصر ہوگیا ہے اور اس سے ہیپ سی سے صحت یابی کا امکان زیادہ ہوگیا ہے۔

90فی صد سے زائد مریض کی صحت یابی

گزشتہ کئی برسوں سے بڑی طبی آزمائشوں میں نئے معالجات کا مطالعہ کیا جاتا رہا ہے، اور انہیں ماضی کے معالجات کے مقابل محفوظ تر پایا گیا ہے۔ یہ معالجات وائرسز کی تعداد کو بڑھنے سے روکتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے بیماری سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں ملتا بلکہ علاج کے ذریعے اسے کنٹرول میں رکھا جاتا ہے۔ ہیپ سی کا کوئی ٹیکہ یا تحفظ موجود نہیں ہے۔ اگرچہ آپ کا علاج ہوچکا ہو اور آپ صحت یاب ہوگئے ہوں، تب بھی آپ کو دوبارہ انفیکشن ہوسکتا ہے۔

دوسروں کو ہیپ سی سے بچانا

ہیپ سی وائرس جسم کے باہر تین ہفتوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔ صرف نئے یا جراثیم سے پاک دواکے استعمال کےآلات یا کام کے آلات استعمال کریں جیسے کہ سوئیاں، سرنجیں، روئی، کپس، ٹائیاں، ریزرز یا کٹرز، دھونے کا پانی، کوکرز، اسٹراز یا پائپس۔ اس کے علاوہ ذاتی دیکھ بھال کی اشیا کا کبھی اشتراک نہ کریں جیسے کہ ٹوتھ برش، ریزرز، سوئیاں، نیل فائل، ناخن کاٹنے والا آلہ، ناخنوں کی قینچی یا دھوئے جانے والے کپڑے جو آپ کے بدن سے مس ہوئے ہوں۔ * کٹنے کی جگہ یا کھلے گھاؤ کو بینڈیج سے ڈھانک کررکھیں اور یقینی بنائیں کہ آپ کے خون کو کوئی دوسرا فرد نہ چھوئے۔ 

اگر کوئی خاتون حاملہ ہو، تو وہ اپنے ڈاکٹر سے ہیپ سی کے بارے میں گفتگو کریں۔ ہیپ سی ماں سے بچہ کو حمل یا بچہ کی ولادت کے وقت منتقل ہوسکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ چھینک، کھانسی، مصافحہ، بات چیت کے ذریعہ یا کھانے کے برتن، پینے کے گلاس کے اشتراک، کھانے یا پینے کے پانی کے اشتراک سے ہیپ سی نہیں پھیلتا۔ اگر کسی کو ہیپ سی ہو تو آپ کو کام، اسکول، کھیل یا بچہ کی نگہداشت سے خارج نہیں کیا جانا چاہیے۔

صحت سے مزید